کرتار پور میں بابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کی دو دوزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگا۔
کرتار پور راہداری سے آئے سینکڑوں یاتری عبادات اور رسومات میں شرکت کریں گے، واہگہ کے راستے بھارت سے پاکستان آئے 2400 یاتری آج دو روزہ دورے پر دربار پہنچیں گے اور رات بھی قیام کریں گے ۔
سکھ یاتری 25 نومبر کی اختتامی دعا کے بعد بھارت واپس لوٹیں گے۔
سی ای او پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ محمد لطیف کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی رہائش، لنگر ، میڈیکل، سیکیورٹی اور کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔
بھارت سے واہگہ کے راستے آنے والے یاتریوں کے لئے خوبصورت اور آرام دہ پلنگ سجائے گئے ہیں ۔
یاتریوں کے لئے دال چاول مکس اچار، مکس سبزی اور چائے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.