بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، چالان کاٹنے پر ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے رکشہ کو آگ لگالی۔

رکشہ کو آگ لگانے والے ڈرائیور نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس نے اس سے رشوت مانگی تھی، نہ دینے پر چالان کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ کاغذات نہ ہونے پر رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا، بعد ازاں رکشہ ڈرائیور شوکت امین نے ٹریفک پولیس کو حلف نامہ جمع کرادیا۔

رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار نے کاغذات مانگے، جس پر اس کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور جذبات میں آکر رکشے کو آگ لگادی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.