بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جدہ، ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے پاکستانی کارکن کو بچالیا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے ایک پاکستانی کارکن کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور سیمنٹ کا لیپ نگل لیا تھا جس پر کنگ عبدالعزیز اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے بروقت طبی امداد دی۔

رپورٹس کے مطابق تین گھنٹے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کی، 30 برس کے پاکستانی شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.