محکمہ داخلہ سندھ نے ٹی ایل پی کے رہنماؤں کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے، فہرست جاری کر دی، پولیس نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 150 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس کو مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔
حکم نامے میں ان رہنماؤں کو 30 روز کے لیے حراست میں رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزامات ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل افراد نقصِ امن کے لیے خطرہ ہیں، ان کو عوامی مفاد میں حراست میں لیا جائے۔
پولیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں تحریکِ لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہر بھر سے 150 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد میں شر پسندی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔
ساؤتھ زون سے 47، ایسٹ زون سے 60 اور ویسٹ زون سے 47 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
Comments are closed.