کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے آج مزارِ قائد کے قریب واقع باغِ جناح میں ہونے والے جلسے کی سیکیورٹی کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔
جاری کیئے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق جلسے کے لیے ڈیوٹی پر 4 ہزار 111 پولیس افسر و اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ ٹریفک پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
جلسہ گاہ اور اطراف میں کراچی ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز کے علاوہ سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو سمیت دیگر شعبوں کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
جلسے کی سیکیورٹی پر 211 پولیس موبائلوں اور 34 موٹر سائیکلوں پر تعینات پولیس افسران و دیگر اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
جلسے کی سیکیورٹی کے لیے کیئے گئے انتظامات کو 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز دیکھیں گے، جبکہ 102 خواتین پولیس افسران اور اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
مزارِ قائد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں شریک ہونے والے کارکنوں کے لیے مختلف مقامات پر پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.