کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران کھلے عام کی گئی شدید فائرنگ کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوئی ہے، جسے پولیس کارروائی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق اس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے لیس افراد کو سرِعام فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں بڑی گاڑی کو کور کرتے ہوئے جدید ہتھیاروں سے مسلح افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک بڑی گاڑی بھی دیکھی جاسکتی ہے، جس سے ایک مذہبی جماعت کے قائد کو اترتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مسلح افراد اپنے قائد کی گاڑی کے اطراف سے مخالف سمت فائرنگ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
مذہبی جماعت کے ساتھیوں کی جانب سے اپنے قائد کو دوبارہ گاڑی میں سوار کراتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فوٹیجز کا جائزہ لے رہے ہیں، مسلح افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Comments are closed.