بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 240 ضمنی انتخاب: ہنگامہ آرائی اور کم ووٹر ٹرن آؤٹ، ایم کیو ایم کا اظہارِ تشویش

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کراچی کورنگی 2 میں ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور کم ووٹر ٹرن آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کراچی میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حلقہ این اے 240 کراچی کورنگی 2 میں ہوئے ضمنی انتخاب کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی اراکین نے ہنگامہ آرائی اور ورکنگ ڈے کی وجہ سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق این اے 245 میں فول پروف سیکیورٹی اور چھٹی کے روز ضمنی انتخاب کروانے کا مطالبہ زیر غور ہے۔

اجلاس میں این اے 245 کے لیے امیدواران کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی ارکان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکا نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر عوام کے ریلیف کے لیے موثر اقدامات کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.