بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے شیخ رشید کی تقریر کے دوران عوام کو بلانے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شیخ رشید کی تقریر کے دوران عوام کو بلانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

مریم نواز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ رشید تیز بارش میں بھی احتجاج کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کی تقریر کے دوران بارش شروع ہوئی تو لوگ مظاہرہ چھوڑ کر جانا شروع ہوگئے، جس پر شیخ رشید نے اسٹیج سے تقریر کے دوران لوگوں کو پکارتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اسٹیج کے قریب آجائیں، میں بھی تقریر کر رہا ہوں۔

مریم نواز نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ فتنہ خان اپنے گھر سے باہر تشریف نہیں لائے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.