جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

کراچی: KMC اہلکار کی بدتمیزی پر دکاندار مشتعل، احتجاجاً بوہری بازار بند

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے اہلکار کی بدتمیزی پر کراچی کے بوہری بازار صدر کے دکاندار مشتعل ہو گئے جنہوں نے احتجاجاً مارکیٹ بند کر دی۔

کے ایم سی کے اہلکار شاہ نواز نے دکانداروں سے گالم گلوچ کی اور بھتہ نہ دینے پر ان کا سامان اٹھا لیا۔

اس صورتِ حال پر دکاندار مشتعل ہوگئے جنہوں نے پولیس بلا لی۔

پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کے ایم سی اہلکار اور دکانداروں میں پھر گالم گلوچ ہوئی۔

مشتعل دکانداروں نے بوہری بازار بند کرا دیا اور بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کیا۔

دکانداروں کا کہنا کہ کے ایم سی کا اہلکار شاہ نواز پرائیویٹ گاڑی میں آتا ہے اور بدمعاشی کرتا ہے، بھتہ بھی لیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.