بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: CNG اسٹیشنز 5 جولائی تک بند رہینگے

گیس کا بحران ملک بھر میں شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 5 جولائی تک بند رہیں گے۔

آج سے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جبکہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی مزید 6 دن بند رہے گی۔

سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی قلت کے پیشِ نظر مختلف صنعتی شعبوں کو گزشتہ رات 12بجے سے 5 جولائی تک گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق جن صنعتی شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کی جائےگی ان میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر شامل ہیں۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں گیس بندش کا فیصلہ…

سی این جی سمیت ان تمام شعبوں کو گیس کی سپلائی 5 جولائی تک معطل رہے گی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گیس کی قلت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.