بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے سینئر ارکان کی عشائیہ میں غیرحاضری کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ منظوری کے لیے تمام ارکان کو آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق عشائیہ میں مسلم لیگ ( ق) کے طارق بشیر چیمہ سمیت کئی سینئر ارکان کی عدم شرکت پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء اور اتحادی ارکان شریک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.