سندھ میں پچھلے ہفتے 17 سے 23 اپریل کے دوران کورونا وائرس کے صرف کراچی سے 2800 مریض سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 7 روز میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 7 روز میں کراچی میں 30 ہزار 152 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
اسی طرح گزشتہ 7 روز میں حیدر آباد میں 902 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ یہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 16.19 فیصد رہی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 7 روز میں حیدرآباد میں 5 ہزار 571 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 7 روز میں 1 ہزار 444 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 7 روز میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.