
کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے 5 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والی لڑکی کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔
پولیس کے مطابق 13 سال کی لڑکی گھر سے دکان تک گئی تھی مگر واپس نہیں آئی، والدین کے شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد لاپتہ لڑکی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، لاپتہ لڑکی کے پاس موبائل فون بھی موجود نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.