اینٹی نارکوٹکس فورسز نے کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 37 کلو گرام چرس اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق شیریں جناح کالونی بلاک ون میں کارروائی کے دوران منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سرفراز خان اور عرفان ﷲ کے قبضے سے کراچی اسمگل کی گئی چرس کے علاوہ ایک کلاشنکوف، رائفل پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف اے این ایف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.