
کراچی میں گھگھر پھاٹک پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے، جن کی عمر18 اور 20 سال ہے۔
ریسکیو ذرائع نے یہ نہیں بتایا ہے کہ حادثے کی نوعیت کیا تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.