بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

کراچی: گلستانِ جوہر پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلے کی سی سی ٹی وی اور دیگر فوٹیج سامنے آ گئیں۔

پولیس مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی بہادری دیکھی جا سکتی ہے، شارع فیصل تھانے کے جوانوں نے بہادری سے جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کیا۔

فوٹیج میں ملزم کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس اہلکاروں نے ملزمان کی فائرنگ کے باوجود ان سے مقابلہ اور تعاقب جاری رکھا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا ہے کہ ملزمان جوہر چورنگی سے ڈالمیا تک فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے کی کوشش کرتے رہے، ہلاک ملزم عزیز بھٹی اور شارعِ فیصل تھانوں کی جانب سے عادی اشتہاری مفرور ملزم قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا نام شہزاد عرف گوگی ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.