جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

نیپرا کی کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری پچھلے  مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔

 نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کےلیے ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.