جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں دراڑ سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم میں دراڑ سامنے آگئی، وکیل شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ترجمان شعیب شاہین کو غدار کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شیر افضل مروت نے شعیب شاہین کو پراسرار شخص بھی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار شعیب شاہین ہے، جو اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں پراسرار طور پر ابھرے، شعیب شاہین کو پی ٹی آئی تک رسائی کا مطلب کچھ لوگوں کی پشت پناہی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ شعیب شاہین چیئرمین پی ٹی آئی کے کسی فوجداری مقدمے میں وکیل نہیں، وہ فراڈ تھے، پی ٹی آئی کی طاقتور قوتوں نے ان کی حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات شعیب شاہین نے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی معلومات لیک کی، ان کی جان بھی خطرے میں ڈال دی، کچھ غداروں نے سازشیں شروع کر دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.