جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

کراچی، فیکٹری ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری ملازمین سے بھری بس لوٹنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 13 ستمبر کی صبح شاہ فیصل کالونی کے علاقے 3 نمبر پر ملزمان نے مقامی فیکٹری کے ملازمین سے بھری بس کو روکا اور اس میں سوار ہو کر تمام ملازمین سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور انویسٹی گیشن پولیس نے 3 ملزمان شہباز، داؤد اور نوید کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز پولیس یونیفارم پہن کر بھی وارادتیں کرتا تھا جبکہ ملزمان کا یہ گینگ کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا ہے۔ 

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تینوں ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.