بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گزشتہ 12دن میں 83 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال

کراچی میں مارچ کے 12 دنوں میں 83 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے جبکہ 1298 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے ہیں، دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی ہے جہاں 235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ ضلع وسطی تیسرے نمبر پر رہا جہاں 158 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں 133اور ملیر میں 126 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 12 دن میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 34 افراد ضلع شرقی میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 12 دن میں ضلع وسطی میں 27 جبکہ ضلع جنوبی میں 16 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

گزشتہ 12 دن میں ضلع غربی میں3، کورنگی میں 2 اور ضلع ملیر میں 1 شخص کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور، جہلم، اوکاڑہ، گجرات میں 70 فیصد کیس برطانوی قسم کے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ 2 ہزار 536ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19ہزار 764ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.