ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کے کاروبار کی عجب صورتحال ہے۔ کہیں پر کاروبار کھلا رکھ کر احتجاج ہے تو کہیں سپلائی بند کرکے احتجاج کیا جارہا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کے تاجر کہتے ہیں کہ انتظامیہ مشاورت سے فیصلہ کرے تو بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔
شہر میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے تعین کے لئے کمشنر آفس میں اجلاس ہوتے ہیں۔ لیکن کراچی میں پرائس لسٹ کئی سالوں سے مرتب نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے دو روز اجناس مارکیٹ بند رہی۔
کمشنر کراچی نے دو روز میں نئی لسٹیں جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری جانب لسٹ کا مسئلہ مرغی فروشوں کا بھی ہے۔
ملکی کی معاشی شہ رگ اگر ہڑتالوں، سپلائی بندش اور احکامات نہ مان کر چلے اور وہ بھی صرف اس لئے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرے تو عام آدمی کو پریشانی تو ہوگی۔
Comments are closed.