
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا، مون سون کی پہلی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، صدر میں بھی بارش ہوئی جبکہ گارڈن، بہادرآباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی ابر رحمت جم کر برسا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.