بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

کراچی کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

expensive

کراچی: شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نیپرا کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی  ہے۔ یہ اضافہ مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن کے بعد بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ لاگو کردیا جائے گا، جس کے تحت کراچی کے بجلی صارفین کو اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگی کرنا پڑے گی۔

اضافے کے مطابق 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ اور 301 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ دریں اثنا 5 کلو واٹ سے زائد کے لوڈ والے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ جب کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

You might also like

Comments are closed.