اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد: الیکشن کیشن کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کا اجرا کردیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے تناظر یں حلقہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست باقاعدہ جاری کردی ہے۔ ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد ملک میں عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر کام مستعدی کے ساتھ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جاری کی گئی ابتدائی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات اور تجاویز  28 ستمبر تا 27 اکتوبر جمع کرائی جا سکتی ہیں، جن کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن 26 نومبر تک فیصلہ کردے گا۔ اس کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کا اجرا کردیا جائے گا۔

ای سی پی کے مطابق ملک میں انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 266، پنجاب کی 297، سندھ کی 130، بلوچستان کی 51 اور کے پی اسمبلی کی 115 نشستوں پر حلقہ بندیاں ہوئی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.