پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

انقرہ: پارلیمنٹ بلڈنگ کے باہر دھماکا: 2 پولیس اہلکار سمیت متعدد زخمی

انقرہ: ترکی کے دارالخلافہ انقرہ میں پارلیمنٹ عمارت کے باہر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں2پولیس اہلکار سمیت متعدد افرادآگ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزرات داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ حملہ آوروں کی گاڑی وزارت داخلہ کے  گیٹ سے ٹکراتے ہی ایک زور دار دھماکا ہوا ، جس کی وجہ سے گاڑی میں موجود 2حملہ آور میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے نے خود کو بارودی خودکش جیکٹ سے اڑالیا۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکا دہشت گردی کا شاخسانہ ہے، دھماکا ہوتے ہی علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، ریسکیو کرنے والی ٹیمیں وقت پر پہنچ گئیں تھیں، جن کی مدد سے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت فائرنگ کی آواز بھی سنی تھی، دھماکا ہوتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، علاقے کی ناکا بندی کرکے مزید قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.