کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر بیگ سے بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے بیگ میں آئی ای ڈی ڈیوائس موجود تھی، بم کو دو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم میں دو کلو گرام کا دھماکا خیز مواد تھا، جس کا وزن 5 کلو تھا، دھماکہ خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا، بم میں موٹر سائیکل کی بیٹری استعمال کی گئی تھی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سوا 9 بجے مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی، مشکوک بیگ ٹرین میں سیٹ کے نیچے رکھا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین پشاور سے کینٹ اسٹیشن پہنچی تھی۔
Comments are closed.