کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کیماڑی کی دو یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا جبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ، کارگو دفاتر، دکانوں اور ٹیوشن سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کردیا گیا۔
کورونا کیسز سامنے آنے پر ضلع کیماڑی سب ڈویژ بلدیہ کی یو سی چار اور پانچ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔
مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر لگایا گیا، یوسی چار کی ایک اور یوسی پانچ کی تین گلیوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا متاثرہ گلیون میں کورونا کے چار مریض موجود ہیں۔
نوٹیفکشن کے مطابق حکم کا اطلاق آج رات 12بجے سے 9 اگست کی شب 12 بجے تک ہوگا، متاثرہ علاقے میں ہر قسم کی تقریبات اور اجتماع پر پابندی ہوگی، متاثرہ مریض کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے تک قرنطینہ میں رہیں گے۔
ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ، کارگو دفاتر سمیت11 دکانیں سیل کردیں، جن پر 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ لیاری میں سونارا جماعت ہال کو بھی سیل کیا گیا۔
دیگر کارروائیاں گارڈن، لیاری اور سول لائن میں کی گئیں، 50 سے زائد دکاندار، ریسٹورنٹ کو وارننگ دی گئی، 100 سے زائد دکان مالکان اور عملے کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے۔
ضلع شرقی میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ٹیوشن سینٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی چار ٹیوشن سینٹرز کو سیل کردیا گیا، جبکہ ٹیوشن سینٹرز میں آنے والے طلباء کو بھی لاک ڈاؤن ختم ہونے تک نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.