کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاؤن کے علی محمد گوٹھ میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ بچے کے انتقال کے بعد علی محمد گوٹھ میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بچہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِعلاج تھا، جو دھوئیں سے متاثر تھا۔
دوسری جانب محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ فوت ہونے والے بچے کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ لواحقین کی اجازت سے کیا جائے گا۔
Comments are closed.