کورٹ پولیس میں تعینات اہلکار نے اپنے ہی افسران کے خلاف بیان دے دیا، اہلکار نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او سائٹ سپرہائی وے نےجعلی مقدمہ درج کروایا۔
پولیس کانسٹیبل سلیم الدین نے کہا کہ مجھ پرمقدمہ درج کرکےگھرخالی کروایا گیا، میری اہلیہ پر دباؤ ڈال کر کاغذات پر دستخط کروائےگئے۔
اس نے کہا کہ مجھے زمین پر قبضے کے مقدمے میں گرفتار کر کےجیل بھجوایا گیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے کہا کہ پولیس اہلکار ویڈیو بیان میں غلط بیانی کررہا ہے، یہ عادی لینڈ گریبر ہے، جو گھر خالی کروایا گیا اس پر قبضہ کیا ہوا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اس سے قبل کئی دفعہ قبضےکی کوشش کرچکا ہے۔
Comments are closed.