بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: گلبرگ میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور کے علاقے گلبرگ میں سڑک کنارے کھڑی لڑکی کو کار سواروں کی جانب سے ہراساں کرنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے کارروائی کے لیے متاثرہ لڑکی سے رابطہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی گلبرگ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ پرکھڑی ہے۔

کار میں سوار دو افراد آتے ہیں اور گاڑی روک کراسے گاڑی میں بیٹھنےکا کہہ کر ہراساں کرتے ہیں۔

فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی سے رابطہ کیا اور ملزمان کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.