بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی مسافروں کو براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی

سعودى عرب نے پاكستان سے مسافروں کو براہ راست فلائٹ سے اپنے ملک آنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس فیصلے سے وہ لاکھوں پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے جو کورونا کے باعث پاکستان واپس آ گئے تھے اور اب تک واپس سعودی عرب نہیں جا سکے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزارت داخلہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب كى وزارت داخلہ اور قيادت كے فيصلے  كا شكريہ ادا كرتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سعودى عرب واپسى كے منتظر ہزاروں پاكستانى اب سعودى عرب جا سكيں گے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ تین اچھی خبریں،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی، سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام قانونی معاملات طے ہوگئے، سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اسی ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.