بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی

حکومت کی طرف سے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان منافع کے مارجن بڑھانے سے جڑے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن سے مذاکرات کیے، حکام نے منافع میں 99 پیسے یا 25 فیصد اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات مان لیے ہیں اور یقین دہانی کروائی کہ منافع میں 99 پیسے یا 25 فیصد اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ پٹرولیم ڈیلرز کے حالیہ منافع میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ ہر 6 ماہ بعد منافع کا جائزہ لیا جائے گا۔

99 پیسےاضافے سے ڈیلرز کا منافع 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر منافع 83 پیسے اضافے سے 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.