کراچی میں کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ہیں، اس وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اقبال نوری 2 ہفتے قبل اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر اقبال نوری 1 ہفتے سے نجی اسپتال میں داخل تھے، ان کو 4 روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر اقبال نوری نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے 1984ء میں گریجویشن کی تھی، ان کا کراچی کے معروف فزیشنز میں شمار ہوتا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.