charlotte hookup bars edelman hookup free messege hookup sites hookup Roosevelt New Jersey cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کنگز PSL سے باہر: بابر اعظم نے کیا کہا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے کراچی کنگز کے باہر ہونے پر کپتان بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کا اسکواڈ اختتام اچھا نہیں کر سکا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی اور ٹیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل 7  سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ ان شاء اللّہ! ہم مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔ اس کے علاوہ، تمام مداحوں کا ان کی بے پناہ حمایت اور یقین کے لیے بہت مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو پی ایس ایل 7 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد کراچی کنگز صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.