daty hookup homemade hookup hookup Illinois curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول نے لیگی وزیراعظم کے امیدوار کا مطالبہ کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) سے وزیراعظم کا امیدوار لانے کی فرمائش کردی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد پہنچتے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر فورسز نیوٹرل ہیں تو کامیابی کے امکانات ہیں، جیتے تو ہماری کامیابی ہوگی اگر نہ جیتے تو پھر آئیں گے۔

قبل ازیں پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری کامیابی ہے کہ عدم اعتماد کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی اسی پیج پر آگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.