best really free hookup sites ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Wyoming cancer man and hookups dknight magicbox ii bluetooth hookup gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات آج ہوگی

سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کے درمیان ملاقات آج ہوگی، ملاقات میں ملکی سیاست سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلیے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔ جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر بھی دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی بات ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.