بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کنگز کے ڈین کرسٹین کا PSL6 سے دستبرداری کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شریک کراچی کنگز کے غیر ملکی آل راونڈر ڈین کرسٹین نے لیگ سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین آج رات واپس چلے جائیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل6 میں کووڈ کے بڑھتے کیسز کے بعد کراچی کنگز کے وسیم اکرم نے بھی لیگ چھوڑنے کیلئے مشاورت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو ڈاکٹرز نے فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے، ان کاکہنا ہے کہ ذیابطیس کی وجہ سے خطرہ ہوسکتا ہے رسک نہ لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی تمام فرنچائز مالکان اور ان کی مینجمنٹ کے ساتھ آج اہم میٹنگ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں کووڈ کے بڑھتے کیسز کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم نے لیگ چھوڑنے کیلئے مشاورت کرلی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کو ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کی تھی، تینوں کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کے ٹیسٹ گزشتہ روز دوپہر کو کروائے گئے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج تمام ٹیموں کے مالکان اور ان کی مینجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.