بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے جبکہ اب کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگا، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ 30 مارچ کے بعد کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.