کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آگیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گلشنِ حدید میں سب سے زیادہ 12 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
پی اے ایف مسرور بیس میں 2، جناح ٹرمینل میں 3 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 2، پی اے ایف فیصل بیس پر 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اولڈ ایئر پورٹ پر 1 اعشاریہ 2، جبکہ لانڈھی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.