بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ سامان پکڑ لیا

کراچی کے علاقے کھارادر میں کسٹمز نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی اسمگل شدہ اشیاء کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز پریونٹیو کراچی نے نارتھ…

ذرائع کے مطابق کھارادر میں میمن مسجد کے قریب کسٹمز کی ٹیم نے اسمگل شدہ اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران دکانوں اور گوداموں کی تلاشی لی گئی جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ، انڈین گٹکا، کتھا اور سگریٹ بھی ملے ہیں۔

کراچی ( رپورٹ:سہیل افضل ) ایف بی آر کی ہدایت کے بعد…

چھاپے کے دوران دکاندار کارروائی میں خلل ڈالنے کے لئے پہنچ گئے لیکن رینجرز کی نفری نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

کسٹمز اہلکار برآمد کیا گیا غیر قانونی مال تحویل میں لے کر روانہ ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.