بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر مریم نواز افسردہ

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے نون لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے نواز شریف کی ماسک لگائے عابد شیر علی کو حوصلہ دیتے ایک تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک موت نے مجھے غمزدہ کر دیا ہے۔

سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

مریم نواز نے لکھا ہے کہ ’عابد شیر علی نے آج اپنی اہلیہ کو کھو دیا، ان کی اہلیہ کی اچانک موت نے ہمیں غم زدہ کر دیا ہے۔‘

انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دُکھ کی گھڑی میں عابد شیر علی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 سابق وزیرِ مملکت چوہدری عابد شیر علی کی اہلیہ گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

چوہدری عابد شیر علی گزشتہ 2 سال سے زائد عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اور 4 بیٹیاں پاکستان میں ہی موجود تھیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور میاں محمد نواز شریف کی…

صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف، مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناؤ اللّٰہ، میاں عبدالمنان، چوہدری شفیق احمد گجر، چوہدری حبیب احمد گجر، رانا علی عباس، چوہدری فقیر حسین ڈوگر، حاجی اکرم انصاری، اسرار احمد منے خان اور حاجی شیخ ذوالفقاراحمد نے چوہدری عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.