کراچی کے علاقے کھارادر میں کسٹمز نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی اسمگل شدہ اشیاء کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کھارادر میں میمن مسجد کے قریب کسٹمز کی ٹیم نے اسمگل شدہ اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران دکانوں اور گوداموں کی تلاشی لی گئی جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ، انڈین گٹکا، کتھا اور سگریٹ بھی ملے ہیں۔
چھاپے کے دوران دکاندار کارروائی میں خلل ڈالنے کے لئے پہنچ گئے لیکن رینجرز کی نفری نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
کسٹمز اہلکار برآمد کیا گیا غیر قانونی مال تحویل میں لے کر روانہ ہو گئے۔
Comments are closed.