جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں آج پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کی فضا میں آلودگی 203 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

چین کا شہر شنگھائی آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست ہے جہاں کی فضا میں آلودگی 253 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی 252 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کے ساتھ دوسرے، بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا 242 پرٹیکیولیٹ میٹر فضائی آلودگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

چوتھے نمبر پر آنے والے چین کے شہر چینگ ڈو میں فضائی آلودگی 203 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کی فضا آج شدید آلودہ ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں ہر سو کہر چھائی ہوئی ہے، آلودگی اور کہر کی وجہ سے حدِ نگاہ محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

اسی فہرست کی درجہ بندی میں پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور نے 176 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کے ساتھ نواں نمبر حاصل کیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.