جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دبئی: سنگل یوز پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر پابندی عائد

حکومت متحدہ عرب امارات نے دبئی میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز سے پابندی کا اطلاق دبئی بھر میں شروع ہوچکا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ری سائیکل شدہ کوالٹی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 2 جاری کی ہے۔

قرار داد کا حتمی مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے دوبارہ قابل استعمال مصنوعات کے استعمال کے طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔

قرار داد کے مطابق ایک بار استعمال ہونے والی مصنوعات اور پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال پر پابندی اور ری سائیکلنگ کو ریگولیٹ کیا جائے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.