بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں کی صف میں ہونے لگے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں کی صف میں ہونے لگے گا۔

عمران خان  نے وزارت بحری امور کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے جامع ساحلی ترقیاتی زون کی سی پیک میں شمولیت انقلابی قدم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا، جس سے کراچی پورٹ دنیا کی سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوجائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ماہی گیروں کے لیے ہمارا بحری مسکن صاف ہوگا، 20 ہزار سستے گھر تعمیر کیے جائیں گے اور سرمایہ کاروں کو عمدہ مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں کی صف میں ہونے لگے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.