seeking true love christian bookstore fort myers xyxy girls with long blonde hair indian divorced dating sites australia thailandbestbeauty

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے، انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پاکستان کی خدمت کی اور قربانیاں دیتی آئی ہے، پاکستان کی جمہوری تحریک میں مسلم لیگ ن کی قربانیاں مثال رکھتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اگر حکومتی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کی مقامی پارٹی قیادتوں میں لڑائیاں ہیں، کارکن خدا کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت سے عوام تنگ آچکے ہیں، کراچی سے پشاور تک نواز شریف کے پیچھے کھڑے ہوجائیں، جھگڑے ورکروں کے نہیں قیادتوں کے ہیں، جھگڑے ختم ہونا چاہئیں، اتحاد ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.