کراچی کے ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن سے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، ڈی این اے کے نمونے پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔
پولیس کی سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، خاتون کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش 4 سے 5 دن پرانی ہے۔
دوسری جانب سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لاش زیادہ مسخ ہونے کی وجہ سے فنگر پرنٹس حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز سیون میں خالی پلاٹ میں رکھے ڈرم سے خاتون کی لاش ملی تھی۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا۔
Comments are closed.