جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

کراچی: چینی قونصلیٹ جنرل کی گوادر کے عوام میں راشن کی تقسیم

چین کے قونصلیٹ جنرل نے کراچی میں گوادر کے رہنے والوں میں روز مرہ کا راشن تقسیم کیا۔

یہ راشن کے عطیات چائنا اوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی معاونت میں لنیی ٹریڈ سٹی اوور سیز انویسٹمنٹ پاکستان کوآپریشن لمیٹڈ کی جانب سے دیے گئے، راشن میں اشیائے خورد و نوش چاول، آٹا، چینی، تیل اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

اس امدادی سرگرمی کا مقصد تھا کہ لوگوں کی روز مرہ ضرورت کو پورا کیا جائے اور معاشرے میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم رکھی جائے۔

راشن کے اس عطیے پر پاکستانی عوام نے برادر ملک چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ضرورت مند عوام کے لیے یہ راشن صرف امداد نہیں ان کے حوصلے بڑھانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

حکومتِ پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ گوادر کی تعمیر اور بہتر مستقبل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے معترف ہیں اور یہ اقدامات پاک چین آہنی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے گوادر کی مسجد  اور گوادر ویمن ڈیولپمنٹ ایمپلائیمنٹ سینٹر کو بھی راشن بیگز کا عطیہ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.