ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

کراچی چڑیا گھر میں ٹائیگر کی موت، وجوہات کا تعین نہ کیا جاسکا

کراچی چڑیا گھر میں ٹیبی ٹائیگر کی موت کی وجوہات کا تعین تاحال نہ کیا جاسکا۔

چڑیا گھر کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 5 رکنی انکوائری کمیٹی کی میٹنگ بھی بے نتیجہ رہی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی میٹنگ میں ڈائریکٹر خالد ہاشمی نے بیان ریکارڈ کرا دیا تاہم کمیٹی کی جانب سے ٹائیگر کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹیبی ٹائیگر مر گیا۔

خیال رہے کہ کراچی کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کی ہلاکت کے بعد ایڈمنسٹریٹر نے 5 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تھی۔

 ایڈمنسٹریٹر نے کمیٹی کو 15 دنوں میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.