کراچی کے چڑیا گھر میں نور جہاں نامی ملکہ ہتھنی جوڑوں کے درد کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں واقع چڑیا گھر میں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوگئی۔
چڑیا گھر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ ہتھنی شدید تکلیف کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے تاہم غیر ملکی ڈاکٹر کے دورے کے بعد اسے دوائیں دی جارہی ہیں۔
چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوششیں بھی کی جارہی ہیں لیکن ہاتھیوں میں جوڑوں کا درد ایک عام بیماری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہتھنی کے دانت کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد سے اسے نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر کراچی زُو خالد ہاشمی نے ہتھنی کی بیماری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، سنسنی پھیلانے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.